Daily Ausaf:
2025-05-24@03:42:56 GMT

زرتاج گل نے بشریٰ بی بی کے لیےبڑی اپیل کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے، بشری بی بی بیگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔

اپنے ایک بیان میں زرتا ج گل نے کہا اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ پتہ چلا کہ بشری بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھی وہ گھریلو خاتون ہیں بیگناہ جیل میں ہیں پلیز ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ بشری بی بی بے گناہ ہیں ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔ان کو کوئی سہولیات میسر نہیں یہ سب کچھ خان صاحب کو جھکانے کے لیے ہو رہا ہے خان صاحب نہ جھکیں گے نہ بکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،اور جون کے آخر میں مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی کلاوڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔

سینیٹر شیری رحمان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اس سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، پاکستان میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کی توقع ہے، مون سون سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال مون سون تین چار روز قبل آئے گا۔
این ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کی 6 ماہ پہلے ایڈوائزری جاری کردی تھی، راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، ان اضلاع کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حکام نے بتایا کہ پنجاب میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کا فرق آ رہا ہے، سندھ میں 2.5 ڈگری نارمل سے زیادہ درجہ حرارت ہو گا، کے پی میں 1.5 ڈگری فرق ہے۔ پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جبکہ اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، شمالی مشرقی پنجاب میں بارش پچاس فیصد زیادہ ہوگی، جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سلیمان رینج میں hill torrents نظر آ رہے ہیں، شمالی کے پی میں کم جبکہ جنوبی کے پی میں نارمل یا نارمل سے زیادہ بارش ہوگی۔ چترال اور گلیشیر والے کے پی میں بارش کم ہو گی۔

کے پی میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہو گی، بلوچستان میں کم بارش ہوگی اور درجہ حرارت زیادہ ہوگا۔ مون سون میں کلاوڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بھی ہم پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس پر چئیرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر ملک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر اسٹڈی شروع کر رکھی ہے، بھارت کے پاس جو مغربی دریاؤں پر کیپیسٹی تھی وہ اس سے کم پانی استعمال کر رہے ہیں، اس سال basin میں 35 فیصد کم پانی ہوگا گزشتہ سال31 فیصد کم تھا۔
مزیدپڑھیں:امریکا کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال
  • (کے ایم سی ) ہسپتالوں میں سہولیات نا پید،37 کروڑ کا نقصان
  • کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کردی
  • ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک
  • 190ملین پاﺅنڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک
  • حج 2025: منیٰ میں حجاج کو شاندار سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹر مرزا علی محسود
  • 190 ملین پاونڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کروانے کیلئے متحرک
  • دیر لوئر کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو، عوام سے مدد کی اپیل