اسرائیلی مظالم کیخلاف کھڑے ہوں، برطانوی وزیراعظم سے 116 تخلیق کاروں کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم کیخلاف کھڑے ہوں، حمایت میں صرف بیان کافی نہیں، ہمیں اقدامات دیکھنے ہیں۔ وزیراعظم کے نام کھلےخط میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سےاب تک غزہ میں 20 ہزار سے زائد بچے قتل کیے جا چکے ہیں۔ خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ تخلیق کاروں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری روکی جائے، تجارت بند کی جائے، عالمی عدالتوں کے فیصلوں کی پاسداری کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برطانوی وزیراعظم تخلیق کاروں
پڑھیں:
پاکستان کا عالمی برادری سے مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا لوٹس لینے کا مطالبہ
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دئیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی قیادت کو ذمہ داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عالمی برادری بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لے۔
شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار