مظفر گڑھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
مظفر گڑھ میں فائرنگ کرکے ایک سرکاری ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پل گدارہ پر پیش آیا، جہاں ڈاکٹر غلام مصطفیٰ اپنے کلنیک سے گھر جارہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے ڈاکٹر غلام مصطفی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا جبکہ مزید تحقیقات جارہی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ دیہی مرکز صحت سیت پور میں تعینات تھے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسکول سے گھر جاتے بچے سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں ڈکیت بے لگام ہوتے جار ہے ہیں، جس کے نتیجے میں راہ چلتے شہری یہاں تک کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے اسکول سے گھر لوٹنے والے راہگیر بچے سمیت2 شہری زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 فرنیچرمارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔ ایس ایچ او مومن آباد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار2 مسلح ملزمان ایک دوسرے موٹر سائیکل سوار شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کچھ فاصلے پرپکٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے واردات ہوتا دیکھ کر للکارا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شہری عبدالرشید اور اسکول سے واپس لوٹنے والا طالبعلم12 سالہ عبدالوہاب زخمی ہوئے جبکہ مسلح ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے بتایاکہ پولیس جائے وقوع کے ارد گرد لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلح ملزمان کا سراغ لگا کرانہیں گرفتارکیا جا سکے۔
دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہو گئی، جسے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت زکیہ زوجہ مصطفیٰ کے نام سے کی گئی ۔