Nawaiwaqt:
2025-07-09@17:27:40 GMT

شاداب خان نے شکست کی وجہ موسم کو قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

شاداب خان نے شکست کی وجہ موسم کو قرار دے دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد سخت موسم کو ٹیم کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے والا عنصر قرار دے دیا ہے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ لاہور کا موسم بہت گرم تھا جو کھلاڑیوں خاص طور پر فاسٹ بولرز کے لیے شدید چیلنج بن گیا تھا ان کے مطابق ایسی گرمی میں مسلسل میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا اور ایسا لگ رہا ہے جیسے لاہور کا اسٹیڈیم ہی یونائیٹڈ کے لیے بھاری پڑ گیا ہو شاداب خان نے کہا کہ انہیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ ان کی ٹیم لاہور میں کیوں مسلسل شکست کھا رہی ہے آئندہ سیزن کے لیے ٹیم منتخب کرتے وقت لاہور کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھنا ہوگا تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں انہوں نے تسلیم کیا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ صرف ان کی ٹیم کے ساتھ نہیں بلکہ ہر ٹیم کو درپیش رہا ہے تاہم اس کے باوجود جیت کے لیے بہتر پلاننگ ضروری تھی شاداب خان نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں مومنٹم بہت اہم ہوتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی ان کی ٹیم کو کمی محسوس ہوئی پلے آف مرحلے میں وہ اپنے پلانز پر درست انداز میں عمل نہیں کر سکے جس کا خمیازہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ آج کی پچ 170 سے 180 رنز کے لیے مناسب تھی مگر بولرز نے ضرورت سے زیادہ رنز دیے کوشل پریرا کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا رخ بدل دیا اور قلندرز 200 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے آخر میں شاداب خان نے کہا کہ اگلے سیزن میں ٹیم بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی تاکہ پچھلی غلطیوں کو دہرایا نہ جائے اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گلگت : پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں شامل گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کا یہ عمل جاری رہا تو وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید شدت آئیگی جو پورے علاقے کےلیے کسی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

 گلگت بلتستان میں بدترین خشک سالی اور شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ،ضلع نگر ،ہنزہ ،داریل سمیت کئی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آگیا ہے جس سے زمینوں ،مکانات، درختوں اور سڑکوں کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ گلیشیرز تیزی سے پگھلنے سے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے چھ جولائی سے پندرہ جولائی کے درمیان گلگت بلتستان میں بارشوں کی پشین گوئی کی ہوئی ہے ،ماہرین موسم کی اس تبدیلی کو کلائیمنٹ چینج قرار دے رہے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا ہے انسانوں نے فطرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جس میں جنگلات کا صفایا،آر سی سی کے مکانات کی تعمیر اور زہریلی گیسوں کا اخراج سر فہرست ہیں۔

دوسری طرف گلیشیرز کو بچانے اور جنگلات میں نئے درخت لگانے کےلیے کروڈوں روپے کی لاگت سے گلاف منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے صرف بڑے ہوٹلوں میں کانفرنسز سے آگے نہیں بڑھا ،اگر موسم میں تبدیلی کا یہ عمل جاری رہا تو وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید شدت آئیگی جو پورے علاقے کےلیے کسی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو پاکستان کی زمین قبول نہیں کریگی، شاداب نقشبندی
  • آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
  • لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک، موسم خوشگوار
  • شکست خوردہ نیتن یاہو  کی ٹرمپ سے ملاقات اور خطے کا مستقبل
  • کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے درخت لگانے کی اپیل
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
  • یمن کو شکست دینا آسان نہیں
  • اسیرانِ لاہور کا خط اور پی۔ٹی۔آئی
  • گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • مری میں دلکش موسم، بادل زمین پر اُتر آئے