ناصر عباس شیرازی معاونِ خصوصی برائے چیئرمین اور چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم نامزد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی دعائیہ کلمات میں کہا کہ ہم بارگاہِ رب العزت میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ وہ سید ناصر عباس شیرازی کو اس عظیم ذمہ داری میں توفیق، حکمت، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بانی رکنِ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی کو "معاونِ خصوصی برائے چیئرمین" اور "چیف آرگنائزر" کے اہم عہدے پر نامزد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی بے مثال قربانیوں، فکری بصیرت، اور تنظیمی صلاحیتوں کے پیش نظر کیا گیا، جو مجلس وحدت مسلمین کے آغاز سے اب تک وحدت، استقامت اور جدوجہد کی روشن علامت رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی دعائیہ کلمات میں کہا کہ ہم بارگاہِ رب العزت میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ وہ سید ناصر عباس شیرازی کو اس عظیم ذمہ داری میں توفیق، حکمت، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں نے فائنل میں بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی کر کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔