بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ڈپریشن میں تبدیل،بھارت سےٹکرانے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا کم دباؤ کا نظام اب شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ ڈپریشن 17.1 ڈگری شمالی اور 73.0 ڈگری مشرقی طول بلد پر موجود ہے، جو کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع ہے۔
ادارے نے بتایا کہ یہ موسمی سسٹم مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے کونکن سے آج دوپہر کے وقت ٹکرا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فی الوقت پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی رونما ہوتی ہے تو عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں اور موسمی اطلاعات کے لیے صرف محکمہ موسمیات کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
مزیدپڑھیں:فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ، صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی وعسکری قیادت کی شرکت
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کرگیا، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
کراچی:مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے، سسٹم کے ردوبدل سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چل رہی تھیں۔