اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔ سنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی ، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین کیوئسٹ سے ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ پچیس کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب آرمی چیف کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا فیض حمید کا کورٹ مارشل کہاں تک پہنچا؟کتنی سزا ہونے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ میں بھارت
پڑھیں:
بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔
تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے امریکی کردار کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ جنگ بندی دوطرفہ تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا۔
اس کے برعکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی انہی کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔