حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
مکہ مکرمہ میں حج سیزن 1446 ہجری کے لیےعازمین کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔
ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ضیوف الرحمان کو ڈیرھ کروڑ (1.5ملین) ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ سقیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو حدود حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی بوتلوں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی کی بوتلوں کی ترسیل کے لیے بھی نیٹ ورک مکمل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹھنڈا پانی حج سقیا الحجاج سقیا الما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹھنڈا پانی سقیا الحجاج سقیا الما پانی کی کے لیے
پڑھیں:
کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر نے حج سیزن کے دوران ایمانداری کی مثال قائم کردی
مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران کراچی پولیس کے سابق انٹیلیجنس انچارج جمشید ڈویژن ریٹائرڈ انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔
کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی ان دنوں حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانہ کعبہ میں دوران طواف ایک بیگ ملا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بیگ میں موجود رقم لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر، سعودی ریال اور افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔
عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کارڈ میں دیے گئے ایڈریس پر رابطہ کیا اور ہوٹل جا کر رقم کے اصل مالک افغان باشندے کے حوالے کردی، افغان حاجی نے رقم واپس ملنے پر ان کے اس عمل کو سراہا اور دعائیں دیں۔
افغان شہری نے کہا کہ وہ بیگ گم ہونے پر پریشان تھے، اب بیگ ملنے پر پاکستانی پولیس افسر کے مشکور ہیں۔
عطا اللہ قریشی نے کہا کہ وہ اللہ کے مہمان ہیں، میرا یہ فرض تھا کہ اس بیگ کو متعلقہ شہری تک پہنچادوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے یہ کام مجھ سے کرایا۔