Daily Mumtaz:
2025-11-02@18:35:36 GMT

آرمی ہاؤس میں بڑا کھانا،سیاسی وعسکری قیادت شریک

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

آرمی ہاؤس میں بڑا کھانا،سیاسی وعسکری قیادت شریک

اسلام آباد(طارق محمود سمیر )فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی جانب سےآرمی ہائوس میں ایک بڑا عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف ، سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ ،وزرائے اعلیٰ ، گورنرزکے علاوہ چند مخصوص سیاسی رہنمائوںکو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم عشائیے میںتحریک انصاف کا کوئی رہنما نظر نہیں آیا اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں یا ان کی جانب سے دعوت کو مستردکرنا یا انہیں دعوت نہ دینا ہوسکتا ہے ،فیلڈ مارشل نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خصوصی تصویر بھی پیش کی جو دس مئی کو پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے الفتح میزائل فائر ہونے کی تصویر ہے ۔ فیلڈ مارشل نے صدر اور وزیراعظم کو جدید گن بھی تحفے میں پیش کی ۔ طویل عرصے بعد آرمی ہائوس میںصدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان اور دیگر سیاسی شخصیات کو بڑے کھانے پر بلایا گیا ماضی میں ذاتی حیثیت میں بھی دعوتیںہوتی رہی ہیں بلکہ ایک سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیٹے کا ولیمہ بھی آرمی ہائوس میں رکھا تھا جس میں سابق صدر عارف علوی ، سابق وزیراعظم عمران خان اور سیاسی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی ۔اس تقریب کی اہمیت مختلف اس حوالے سے تھی کہ بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی اور اس کی منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی بنانے میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کابینہ نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی اور اسی خوشی میں بڑا کھانا رکھا گیا ۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جو اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں وہ نہ تو ایوان صدر میں دکھائی دیے اور نہ ہی آرمی ہائوس میں۔ انہیں مدعو نہ کرنے یا ان کے یہاں نہ آنے کی ایک وجہ تو یہ ہوسکتی ہے کہ عمران خان سے اجازت لیے بغیر وہ آرمی ہائوس نہیں جانا چاہتے تھے اور دوسری وجہ سے یہ ہو سکتی ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے بعد عمران خان سے ملاقات کرکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے متعلق جو گفتگو کی تھی شاید وہ کسی کو پسند نہ آئی ہولیکن حیران کن بات ہے کہ عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز کو بھی نہیں بلایا گیا۔ خیبر پختونخوا سے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کو بلایا گیا اور ان کی آرمی چیف سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر بھی سرکاری طور پر جاری کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے ہو رہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے چند روز قبل ایک نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا جس میںکہا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ پنجابیوں کی ہے، پنجابی جانے اور فوج جانے جس پر انہیں شدید تنقیدکا سامنا کرنا پڑا ۔سوشل میڈیا پر یہ تبصرے کئے جا رہے ہیں کہ ایمل ولی خان نے اس دعوت میں اپنے متنازعہ بیان کی وضاحت کی اورکہا کہ یہ پاکستان کی جنگ تھی اور پاکستان ہی جیتا۔ بہرحال یہ ایک بھرپور ایسا عشائیہ تھا جس میں پاک فوج کی پوری کمان موجود تھی اور اس میں ایک سیاسی جماعت کی قیادت کی عدم شرکت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔خیبرپختونخوا سے سابق وزیراعلیٰ آفتاب شیرپائو کو بھی دعوت دی گئی تھی جو شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے عشائیے میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم بھی نظر نہیں آئے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے پر آج ایران ، ترکیہ اور آذربائیجان روانہ ہو رہے ہیں وہ اس دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر ان ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جا رہے ہیں۔ ترکیہ اور آذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور جب بھارت کو شکست ہوئی تو عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ ترکیہ نے اپنا بحری بیڑہ بھی کراچی بھجوایا تھا ۔بھارت نے اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ اور آذربائیجان سخت ردعمل کا اظہارکیا اور ان کی اشیاء کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔ بہر حال سفارتی محاذ پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی محنت کی اور یہ بھی بہت ضروری تھا کہ جن دوست ممالک نے مشکل مرحلے میں پاکستان کا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے وزیراعظم کو جانا چاہیے تھا اور اسی لئے وہ دورے پر جا رہے ہیں دوسرے مرحلے میں وزیراعظم سعودی عرب، قطر ، متحدہ عرب امارات اور چین کا دورہ بھی کریں گے اور اس کیلئے دفتر خارجہ کے ممالک کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ا رمی ہائوس میں فیلڈ مارشل رہے ہیں کی اور اور اس

پڑھیں:

سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی،  ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
  • یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
  • شاہ محمود سے سابق پی ٹی آئی رہنماں کی ملاقات، ریلیز عمران تحریک چلانے پر اتفاق،فواد چوہدری کی تصدیق
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • وزیراعلیٰ پختونخوا کے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے،  امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین