ہمیں اپنے شہدا پر فخر، پوری قوم اُن کی مقروض ہے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
جڑواں شہروں میں شہید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہید کے تمام خاندان کا تعلق فوج سے ہے، وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فضایئہ نے بھارت کا جدید ٹیکنالوجی کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہید سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔ جڑواں شہروں میں شہید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، بھارت کا مقابلہ صرف فوج نے نہیں، 25 کروڑ عوام نے بھی کیا، پوری قوم شہیدوں کی مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید عثمان یوسف کے تمام خاندان کا تعلق فوج سے ہے، وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، جنگ کے دوران بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا رہا، پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا رہا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا تاحال کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے سے متعلق جھوٹ بولے، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فضایئہ نے بھارت کا جدید ٹیکنالوجی کا غرور خاک میں ملا دیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک بحریہ کی بھرپور تیاری دیکھ کر دشمن کو سمندری محاذ پر لڑنےکی جرأت نہیں ہوئی، دوست ملکوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری کہنا تھا کہ
پڑھیں:
بھارت کا کھیلوں پر بھی وار: پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دیے۔
بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔
خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں ہوگا، ایسی صورتحال میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانا چاہیے؟ ٹیم بھیج کر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانیں خطرے میں ڈالنی چاہئیں؟
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئینز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشیا کپ بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے، کرکٹ کی طرح ہاکی مقابلے بھی نیوٹرل مقام پر ہونے چاہئیں۔