شہباز شریف کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں جب صدارتی محل پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
تک میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, 11 جولائی 2025 ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور ایک اہم چیلنج دونوں کی نمائندگی کرتی ہے۔