غزہ میں اسرائیلی حملے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی حملے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید جبکہ ان کے شوہر اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا، حملے کے وقت ڈاکٹر علا النجار نصر ہسپتال میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز 52 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 4 سالہ بچہ بھوک سے جاں بحق ہوگیا۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے صحت حکام نے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک ڈاکٹر کے تقریباً پورے خاندان کو اُس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھیں۔
ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفرّا کے مطابق جمعے کے روز یہ حملہ جنوبی شہر کے نصر اسپتال کی ماہر اطفال ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر ہوا، جس سے گھر میں آگ لگ گئی اور ان کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہو گئے، ۔
غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 7 ماہ سے لے کر 12 سال تک تھیں، جن میں سے 2 اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ان بچوں کے نام سدار، لقمان، سدین، ریوال، رُسلان، جُبران، ایو، راکان اور یحییٰ بتائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر احمد الفرّا نے الجزیرہ کو بتایا کہ ڈاکٹر علا النجار کے شوہر اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں، ان کے سینے اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، جن میں کھوپڑی کا فریکچر بھی شامل ہے، اور وہ اس وقت نصر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔
اس جوڑے کا واحد زندہ بچ جانے والا بچہ 11 سالہ آدم بھی شدید زخمی ہے۔ ڈاکٹر الفرّا کے مطابق وہ اس وقت ’درمیانی نوعیت کے آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ‘ ہے۔
ڈاکٹر الفرّا نے حملے کے اثرات کے بارے میں کہا کہ ’یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ڈاکٹر علا النجار پر یہ خبر سن کر کیا گزر رہی ہو گی، لیکن اب تک وہ اپنے بیٹے اور شوہر کے قریب رہنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ وہ زندہ بچ سکیں‘۔
انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ ’وہ انسانیت کے صحیح رخ پر کھڑے ہوں اور اس بمباری کے خلاف آواز بلند کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ بچے، ان کی کوئی آواز نہیں ہے، ان کی ماں صدمے میں ہے‘۔
انہوں نے کہاکہ ’براہِ کرم، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس دنیا میں اُس ماں کی آواز بنیں‘۔
Two doctors go to work to assist others.
Targeting families in the still-standing buildings: distinguishable sadistic pattern of the new phase of the genocide. https://t.co/6tlylARKK5
— Francesca Albanese, UN Special Rapporteur oPt (@FranceskAlbs) May 24, 2025
اقوامِ متحدہ کی فلسطینی علاقوں کے لیے خصوصی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے النجار خاندان کے گھر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سفاکانہ طرزِ عمل اور محصور غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش نسل کشی کے ایک نئے مرحلے کا حصہ قرار دیا۔
حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت جان بوجھ کر طبی عملے، عام شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ ان کا حوصلہ توڑا جا سکے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں مشتبہ جنگجو اس کی افواج کے قریب سے کارروائی کر رہے تھے، اور یہ علاقہ ان افراد کے لیے مخصوص تھا جنہیں پہلے ہی وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ فوج نے مزید کہا کہ غیر متعلقہ شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کے دعوے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے پیر کو غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس سے جبری انخلا کے احکامات جاری کیے تھے اور ایک بڑے حملے کی وارننگ دی تھی، اس علاقے میں روزانہ شدید اور مہلک بمباری جاری ہے۔
النجار خاندان کے بچے ان درجنوں افراد میں شامل تھے جو جمعہ اور ہفتے کو اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔
دریں اثنا، الجزیرہ نے وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ روز غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ایک حالیہ حملے میں، شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ النزلہ میں اسرائیلی افواج نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، الجزیرہ کے مطابق۔
کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب جنوبی شہر خان یونس میں شدید فائرنگ اور توپ خانے کے حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 53,901 ہو چکی ہے جبکہ 122,593 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث خوراک، پانی اور دیگر امداد کی بندش کے نتیجے میں غزہ شہر میں ایک 4 سالہ بچہ محمد یاسین، بھوک سے شہید ہوگیا۔
محمود بصل نے کہا کہ یہ پہلا بچہ نہیں ہے جو غزہ میں بھوک کے باعث جان سے گیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خوراک اور پانی کو غزہ کے عوام تک پہنچنے کی اجازت نہ دی گئی، تو ہم ان بچوں کی مزید ہلاکتوں کے گواہ بنیں گے، ہم مزید اموات دیکھیں گے۔
بصل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس اذیت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
Post Views: 4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹر علا النجار میں اسرائیلی انہوں نے کے مطابق حملے میں شہید ہو زخمی ہو نے کہا الفر ا غزہ کے کہا کہ
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو