بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار حملے میں زخمی ہونے والے 2 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور پاکستان کے مستقبل ، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی.

.. کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9خوارج ہلاک سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کل ہوگا پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی سرپرستی دہشتگردوں کو

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کردیے

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فورسز نے تیسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے میں کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد ان علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  •  دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،صدر مملکت
  • بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی ٰ مریم نواز کا خصدار حملے میں دو مزید بچوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9خوارج ہلاک
  • بھارت بلوچستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچائیں گے: عطا تارڑ
  • ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر ہوں یا سرحد پار انجام عبرتناک ہوگا، شاداب نقشبندی
  • بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج