سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مئی ہے، آن لائن ایم آئی ایس سسٹم نے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ فوری فراہم کر کے ریئل ٹائم چالان جاری کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فسلیٹیشین ڈیسک قائم کر دی ہے، جس کا افتتاح ای ٹی او اشفاق خان کیا۔ سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مئی ہے، آن لائن ایم آئی ایس سسٹم نے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ فوری فراہم کر کے ریئل ٹائم چالان جاری کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر و صدر تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ملک مہر الٰہی، صدر پشاور چیمبر شکیل احمد صراف، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی نے کہا کہ فیسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام میں سیکرٹری ایکسائز خالد الیاس کے تعاون پر تاجر برادری ان کی اور انکی ٹیم کی مشکور ہے، اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کے مسائل کو موقع پر حل، رہنمائی فراہم کرنا اور رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت ڈیسک کے قیام سے مسائل موقع پر حل ہوں گے اور تاجر برادری کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سہولت ڈیسک کے قیام کے پہلے روز ہی استفادہ حاصل کرنے والے تاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ سعید الامین ڈائریکٹر پشاور ریجن اور شکیل ای ٹی او تھری نے فیسیلیٹیشن ڈیسک کا دورہ کیا اور عملے کی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سہولت ڈیسک چالان جاری

پڑھیں:

پشاور: تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا

پشاور:

تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا۔

 فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارات پاکستان کے تمام ریجنل آفسز کی زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ریجنل آفس سے ایگزیکٹیو ممبر شہزاد احمد صدیقی نے اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

شہزاد احمد صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وفاق کی جانب سے مائنز اینڈ منرل کے متعلق جو بل پیش کیا گیا ہے اسے صوبے کی بزنس کمیونٹی نے اپنے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے لہٰذا فیڈریشن بھی اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

چھوٹے تاجروں کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لہذا نیپرا نے جو بجلی کے بلوں پر 1000 فکس ٹیکس عائد کیا ہے اس کو ختم کیا جائے۔ صدارتی آرڈینیس کے ذریعے جو ایف بی آر کو اختیار دیا گیا ہے اس کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

پشاور ریجنل آفس فیڈریشن کی تعمیر میں فنڈ کی عدم دستیابی اور تعمیراتی کام کی تاخیر کی جو وجوہات ہیں انکو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ملکی معاشی استحکام کے لئے اقدامات اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، نو پارکنگ پالیسی پر تاجروں کی تنقید، سیاسی پارٹیوں نے سراہا
  • سیاحوں کے لیے خوشخبری
  • وفاقی دارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
  • عوام کو ساتھ ملا کر انقلاب، اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد جاری:حافظ نعیم
  • ایک گھنٹےمیں کتنےحجاج طواف کر سکیں گے؟ عازمین کیلئے نئی سہولت
  • پشاور: تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا
  • پشاور؛ ٹیکسوں سے متعلق تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلیے فسلیٹیشین ڈیسک قائم
  • ٹولا ایسوسی ایٹس، تاجروں پر 1 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
  • پاراچنار میں قیامِ امن کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا کردار