اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سرگرم ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 52 گاڑیوں ٹریفک خلاف ورزی پر بند کر دی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 740 موٹر سائیکلز اور 312 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کالے شیشے استعمال کرنے والی 98 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 114 ڈرائیورز کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر 3 ہزار 315 جبکہ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 384 گاڑیوں کے خلاف کاررائی کی گئی۔
دوران ڈرائیونگ ہیلمنٹ نہ پہننے پر 634 موٹر سائیکلز کو ٹکٹس جاری کیے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
انہوں نے شہریوں کا ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ ان کا محفوظ سفر یقینی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد ٹریفک پولیس چالان گاڑیاں موٹرسائکلیں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس چالان گاڑیاں خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اسلام آباد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔