حیدرآباد میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50 لاکھ میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں سے قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہیں جس کا سودا 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا ہے۔
حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40 من وزنی قربانی کے جانور جے ایف 17 تھنڈر کے خوب چرچے ہیں، مویشی کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت لگائی تو سودا بھی 50 لاکھ روپے میں طے ہوگیا۔
جے ایف 17 تھنڈر کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجالیا اور بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی۔ یہ ہی نہیں، مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کی۔
خوبصورت اور بھرکم قربانی کے جانور کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آرہے ہیں اور سیلفیاں بناکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے، اگر اسی جذبے سے قربانی کی جائے تو یقیناً وہ بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت پاتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔