محکمہ خزانہ نے سپلیمنٹری گرانٹس بند کر دیں، بجٹ باضابطہ طور پر کلوز
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سٹی42: محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا بند کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کا بجٹ باضابطہ طور پر کلوز کر دیا ہے جس کے بعد کسی بھی محکمے کو مزید فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نئے فنڈز کے لیے اگلے بجٹ کا انتظار کریں۔جاری منصوبوں کے فنڈز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا تاہم نئے سپلیمنٹری اخراجات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
ماہرین معاشیات کے مطابق ہر سال مالی سال کے اختتام پر محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ فائنلائزیشن اور آڈٹ کی تیاری کے سلسلے میں یہ اقدامات معمول کا حصہ ہوتے ہیں تاہم اس بار سپلیمنٹری گرانٹس کی بندش سے کئی محکموں کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔