وزیراعظم کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد مسرت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مسرت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
ایکس پر وزیراعظم نے رجب طیب اردون سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ آج شام استنبول میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت صورتحال میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Had the honor of meeting my dear brother President Reccep Tayipp Erdogan in Istanbul this evening.
شہباز شریف نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں الحمداللہ پاکستان کو زبردست فتح حاصل ہوئی، اس پر پاکستانی عوام کے جذبات ترک بھائیوں اور بہنوں کو پہنچائے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ہم نے اپنی کثیر جہتی دوطرفہ مصروفیات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بھائی چارے اور تعاون کے ان غیر متزلزل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے ملاقات
پڑھیں:
شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کیلئے استنبول پہنچ رہے ہیں
— فائل فوٹووزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ رہے ہیں۔
شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ترکیہ سے کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے موقع پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی کھل کر دو ٹوک الفاظ میں حمایت اور مدد کرنے پر صدر اردوان اور ترکیہ کا شکریہ ادا کریں گے۔
ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عملی مظاہرہ نا صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ دیگر ممالک کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج 25 سے 30 مئی...
ترکیہ نے نا صرف سیاسی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی بلکہ ممکنہ جنگی حالات کے پیشِِ نظر بروقت دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا عملی مظہر ہے، جو وقت کے ہر امتحان میں ثابت قدم رہا ہے۔
صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ہر محاذ پر پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا جو دوستی، اخوت، اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
خاص طور پر دفاعی میدان میں باہمی انحصار کو فروغ دینا، مشترکہ مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔
یہ اقدامات ناصرف دونوں ملکوں کی سلامتی کو تقویت بخشیں گے بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی بہتر انداز میں قائم رکھنے میں مددگار ہوں گے۔
ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات محض دو ریاستوں کے درمیان رسمی روابط نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے، تاریخی قربانیوں اور دینی و تہذیبی ہم آہنگی پر استوار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہِ تشکر ان رشتوں کو مزید مستحکم کرے گا اور برادرانہ تعلقات کی نئی راہوں کو ہموار کرے گا۔ یہ دورہ محض رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان محبت، شکرگزاری اور آئندہ کے لیے نئی جہتوں کی تلاش کا مظہر ہے۔