بلاول بھٹو کا پنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارش کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بارش زدہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی اور نشیبی علاقوں سے بلاتاخیر پانی کے اخراج کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زیرِ اثر غیر متوقع موسموں کا شکار ہے، تمام جیالوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بارش کے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔