اداکارہ سحر ہاشمی کو پاؤں دبانے اور اپنے ہاتھ سے کھانا کھلانے والے شوہر کی تلاش
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی کو منفرد خوبیوں کے حامل شوہر کی تلاش ہے۔
ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکارہ سحر ہاشمی سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے ممکنہ شوہر میں کیسی خوبیاں چاہتی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں دبائے۔ ’میرے شریک حیات کو اچھی چائے بنانا آتی ہو، وہ پرسکون رہنے والا شخص ہونا چاہیے کیونکہ میں ایک جذباتی لڑکی ہوں۔‘
انہوں نے بتایا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میں غصے میں آ کر جذباتی ہو جاتی ہوں لہٰذا چاہتی ہوں کہ ہونے والا شوہر پرسکون اور ذہین ہو تاکہ وہ میری پریشانیوں کو حل کر سکے۔
محبت میں دھوکہ کھانے کا انکشاف
اس سے قبل نجی ٹی وی پروگرام میں سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف کیا تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں انہیں ایک طرح سے محبت میں دھوکا ملا، جس شخص کو وہ پسند کرتی تھیں انہوں نے ان سے محبت کرنے سے انکار کیا۔
سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکول میں تعلیم کے دوران انہیں خود سے زائد العمر شخص سے محبت ہوگئی، انہیں وہ پسند آیا تو اداکارہ نے ان سے اظہار کیا لیکن وہ نہ مانے، اس شخص نے انہیں جواب دیا کہ وہ ابھی بہت کم عمر ہیں، اس لیے ان کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہوسکے۔
مزیدپڑھیں:طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش، جوڑے کی دلچسپ ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سحر ہاشمی
پڑھیں:
اسرائیل، غزہ میں جنگبندی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مصر
اپنے نارویجین ہم منصب سے ایک ملاقات میں مصری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کی خطے میں اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ انسانی بحران اپنی انتہاء تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کو سبوتاژ کرنے کے صیہونی منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر دباو ڈالنا اور اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی امداد کی تقسیم کے کسی ایک فارمولے پر اتفاق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بنیادی مشکل یہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لئے سیاسی ارادہ نہیں رکھتا۔ اسرائیل اب بھی اپنے حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگ بندی کے معاہدے سے دستبردار ہو گیا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے نارویجین ہم منصب "اسپین بارٹ آیڈ" سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر بدر عبد العاطی نے کہا کہ دو ریاستی حل کے تحت، فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات مسئلہ فلسطین پر میڈرڈ گروپ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ بدر عبد العاطی نے فلسطینی عوام کے قانونی حق کی حمایت کرنے پر ناروے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کی خطے میں اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ انسانی بحران اپنی انتہاء تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے بھی اپنی متشددانہ کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔ اس اجلاس میں مصری وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کی صورت حال ذکر کرتے ہوئے صیہونی رژیم کی جارحیت کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کو بند ہونا چاہئے۔