پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر رپورٹ جاری، 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر رپورٹ جاری، 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 14 شہری جاں بحق اور 101 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تین، راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے۔ اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی و طوفان کے سبب متعدد کچے اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ بارش اٹک میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 48 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 37 ملی میٹر، چکلالہ میں 27 ملی میٹر، اور کچہری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں بھی متعدد علاقوں میں بارش ہوئی، جن میں لاہور ایئرپورٹ پر 11 ملی میٹر، لکشمی چوک پر 3 ملی میٹر، جبکہ گلبرگ، اپر مال اور جیل روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح میانوالی میں 13، عیسیٰ خیل اور چکوال میں 12، مری، نورپور تھل اور نارووال میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان کے مطابق فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جھنگ اور راجن پور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ہلکی بارش رپورٹ ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 1122 سمیت تمام امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی 24 گھنٹے جاری ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گرج چمک اور تیز طوفان کی صورت میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور بچوں کو بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں۔
پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں بھارتی حکومت کے زیر سرپرست دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے پاکستان میں بھارتی حکومت کے زیر سرپرست دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ندھی
پڑھیں:
پنجاب میں طوفان سے بھاری جانی نقصان، مرنے والوں اور زخمیوں کی مصدقہ رپورٹ
آج جمعہ کی شام آنے والے تھنڈر سٹارمز نے پنجاب میں بھاری جانی نقصان کر ڈالا۔ سرکاری حکام نے جانی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی۔
ڈیزاسٹر سے نبٹنے کے ادارہ پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے صوبہ پنجاب میں جانی نقصان کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7شہری جانں بحق ہوئے اور 41 زخمی ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے نے تصدیق کی کہ طوفانِ باد و باراں کی زد میں آ کر سب سے زیادہ جانی نقصان جہلم میں ہوا جہاں تین افراد ہلاک ہوئے۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
راولپنڈی میں ایک شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں ایک ایک شخص طوفان سے ہونے والے حادثات میں مارا گیا۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ یہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور طوفان کے دوران غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔
طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مزید طوفان آنے کے امکان کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔عرفان علی کاٹھیا
بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں بوسیدہ عمارتوں کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے
ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔ترجمان
قربانی کےجانوروں کی چوری میں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن
Waseem Azmet