لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن میں ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
 نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لندن کے شمال مغربی علاقے  برینٹ میں پیش آیاجس کے نتیجے میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا، اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

پی سی بی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کئی شہروں میں بارش، کرنٹ لگنے، چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 جاں بحق

لاہور+ شیخوپورہ+ فیروز والہ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) مون سون بارشوں کا زور دار سپیل برقرار ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں  بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،کے پی کے، بلوچستان اور آزادکشمیر میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے   نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ لاہور ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کر دی جس میں 9 ٹاؤنز میں 59 بوسیدہ عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا۔ 59 خطرناک عمارتوں میں سے 33 داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں۔ ان 33 میں سے 26 خطرناک عمارتیں پرائیویٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 59 خطرناک عمارتوں میں سے 46 گھریلو اور 12 کمرشل ہیں جبکہ 22 ایسی ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں۔ 44 بوسیدہ عمارتوں میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کو خالی کروانے  کے لیے 2 دو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ لاہور لاری اڈہ کے علاقے لوہا مارکیٹ میں بارش کے کھڑے پانی  میں نہاتے ہوئے نامعلوم 11 سالہ  بچے کو کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب جوہڑ میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔ نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ شیخوپورہ کے نواحی علاقہ مرزا ورکاں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 سالہ ارحم اور 5 سالہ فاطمہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 سالہ مریم اور 23 سالہ سدرہ شدید زخمی ہو گئیں۔ اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقے میں شدید بارش سے برساتی نالے کے پل سے موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز ریلے میں بہہ جانے سے ڈوب گیا۔ 23 سالہ محسن گلبرگ گرین کال سنٹر سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر شریف آباد جا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کئی شہروں میں بارش، کرنٹ لگنے، چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 جاں بحق
  • کراچی، دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق
  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، بیرسٹر سیف
  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، مریم نواز 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں. بیرسٹر سیف
  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے: بیرسٹرسیف
  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے: بیرسٹر سیف
  • پشاور، کوچی بازار میں ہولناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
  • پشاور، مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
  • لوئر دیر، بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے
  • لیاری: 5منزلہ عمارت کے ملبے سے 3 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر زندہ نکال لی گئی