بھارتیوں کو اپنی جان کی فکر پڑ گئی، ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
شدید بارش اور آندھی کے پیش نظر ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ تمام شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت اور غیرضروری سفر سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ممبئی میں شدید موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے باعث تمام شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند گھنٹوں میں تیز بارشوں کے ساتھ شدید ہواؤں اور آندھی کا سامنا ہوسکتا ہے، جو شہر کا نظام زندگی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔
بھارتی محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں اور اپنے اپنے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بارش اور ہواؤں کی شدت کی وجہ سے ٹریفک جام، بجلی کے بند ہونے اور دیگر حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے فوراً ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی بارشیں معمولی نہیں بلکہ طوفانی نوعیت کی ہو سکتی ہیں، لہٰذا شہریوں کی جانب سے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد نہایت ضروری ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الرٹ جاری شہریوں کو
پڑھیں:
سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
پشاور:تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔