کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کویت سٹی کا فضائی منظر - فوٹو: فائل
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔
فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 19 سال بعد بحال ہونے والے ویزوں کے اجراء سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے۔
مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کرلیا گیا۔
مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا ہےکہ یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
فوکل پرسن وزارت اوورسیز نے کہا ہے کہ اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں اس کے علاوہ عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواہاں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فوکل پرسن
پڑھیں:
امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
واشنگٹن: امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اضافی رقم سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے عارضی طور پر امریکا آنے والوں سے وصول کی جائے گی۔
یہ فیس "سیفٹی ڈپازٹ" کے طور پر لی جائے گی جو صرف انہی افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر واپس چلے جائیں گے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خود کار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ویزا کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔