لاپتہ عبداللّٰہ عمر کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے کیس کا جائزہ لینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ عبداللّٰہ عمر کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے کیس کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی تعیناتی کے بعد اسپیشل کمیٹی زینب زعیم کیس کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں فیصلہ کرے، مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کےلیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکہ رپورٹ پیش کریں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر لی۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت 6 ہفتے میں لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرے، کیس ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے شوہر محمد عبداللّٰہ عمر 2015ء سے لاپتہ ہیں، 10 سال گزارنے کے باوجود لاپتہ شخص کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی وفات کے بعد نئے چیئرمین کا عہدہ تاحال خالی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی تعیناتی کے پراسیس میں ہے۔
عدالت نے کہا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے فوری بعد متاثرہ خاندان کےلیے سپورٹ پیکیج کا معاملہ اسپیشل کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا، عدالت کو بتایا گیا کہ اسپیشل کمیٹی وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت انسانی حقوق کے سیکریٹریز پر مشتمل ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ اسپیشل کمیٹی چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی نگرانی میں درخواست دہندہ کے کیس کا جائزہ لے گی۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق 50 لاکھ روپے ہر متاثرہ خاندان کےلیے جاری کیے جائیں گے۔ موجودہ حالات میں مسنگ پرسن کی فیملی کےلیے ضروریات زندگی کو پورا کرنا نہایت مشکل ہے، چیئرمین تعینات ہونے کے بعد دو ہفتوں میں متاثرہ فیملی کو سپورٹ پیکیج کا فیصلہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، کیس کی مزید سماعت 24 جون کو ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد کمیشن اسپیشل کمیٹی کیس کا جائزہ اٹارنی جنرل عدالت کو گیا کہ کے بعد
پڑھیں:
کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی، ایک مسجد شہید ،خاتون جاں بحق، متعدد افراد لاپتہ
کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ،ایک مسجد شہید جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر بادل پھٹنے سے (کلاوڈ برسٹ) ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے نیتجے میں کئی مکانات تباہ جبکہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، لیسواہ اور بلگراں نالے میں شدید طغیانی ہے، کئی رہائشی مکان طغیانی کی زد میں آگئے۔