اسرائیلی افواج کی سکول پر بمباری سے 33افراد ہلاک ‘درجنوں زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )اسرائیلی افواج کی سکول پر بمباری سے 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں سکول کو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا عرب نشریاتی ادارے کے مطابق آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں طبی عملے کے مطابق حملہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہوا جس کے نتیجے میں غزہ شہر کے الدرج محلے میں واقع سکول اور اس کے احاطے میں نصب خیموں میں آگ بھڑک اٹھی عینی شاہدین کے مطابق کئی لاشیں جھلس گئیں اور بعض کے اعضا الگ ہو گئے.
(جاری ہے)
غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکالیں جب کہ بہت سے زخمی شدید جلنے کی حالت میں ہیں انہوں نے کہا کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور شدید تباہی کے باعث امدادی کارروائیاں بہت مشکل ہو گئی ہیں انہوںنے بتایا کہ ایک ایمبولینس نے 12 افراد کی لاشوں کے ٹکڑوں پر مشتمل چار بیگ منتقل کیے، جو حملے کی شدت اور درندگی کا مظہر ہے. عینی شاہدین نے اسے خوف ناک منظرقرار دیتے ہوئے بتایا کہ زور دار دھماکے نے سکول اور اس کے ارد گرد کے علاقے کو لرزا دیا، لاشیں فضا میں بکھر گئیں اور لوگ چیختے چلاتے نظر آئے غزہ شہر کے المعمدانی ہسپتال میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جب کہ ڈاکٹروں نے دواو¿ں اور طبی سامان کی شدید قلت کی شکایت کی. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے مشرقی علاقوں الشجاعیہ اور التفاح پر بھی شدید فضائی حملے کیئے گئے ہیں غزہ شہر کے وسط میں ایک چوراہے کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر بھی بم باری کی گئی جس کا ملبہ قریبی خیمہ بستی پر گرنے سے مزید ہلاکتیں اور زخمی ہوئے. اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر میں جس سکول کو نشانہ بنایا وہاں”حماس اور جہاد اسلامی کے سینئر دہشت گرد“ موجود تھے اور یہ ایک کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال ہو رہا تھا تاہم اس بیان میں واقعے کی سنگینی یا شہری ہلاکتوں پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ادھر اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ کے الزیتون اور الشجاعیہ کے محلے، اور شمالی بیت لاہیا میں بھی شدید دھماکے اور فضائی حملے جاری ہیں جن سے مزید گھروں کو نقصان پہنچا. دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کے 77 فیصد جغرافیائی علاقے پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج رہائشی اور شہری علاقوں میں اپنی افواج کی پوزیشننگ یا بھاری فائر کنٹرول جس کی وجہ سے فلسطینی اپنی املاک تک رسائی نہیں حصل کر سکتے بیان میں کہا گیا ہے بھاری اسلحہ خانے اور فضائی طاقت کے ساتھ اسرائیل غزہ کے بیشتر حصے پر کنٹرول قائم کیے ہوئے ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فلسطینی حکام نے اسرائیل کے غزہ کے بیشتر علاقوں پر موثر کنٹرول کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے گزشتہ روز ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا تھاکہ غزہ میں کمیٹی کے ساتھ کام کرنے والے دو افراد اس وقت مارے گئے جب اسرائیلی فضائی حموں میںان کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا. سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ریڈ کراس کے اکاﺅنٹ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے عزیز ساتھیوں ابراہیم عید اور احمد ابو ہلال کی ہلاکت پر صدمے میں ہیں دوسری جانب خان یونس کے علاقے قزان النجار میں اسرائیلی ڈرون حملے میں موٹر سائیکل پر سوار تین فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد کل صبح سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق غزہ کے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔