بھارت، اکالی دل رہنما ہرجیندر سنگھ کو امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اکالی دل کے سینئر لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے بتایا کہ مقتول رہنما کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو مطلع کیا تھا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہنما ہرجیندر سنگھ کو میں گولی مار کر نے بتایا کہ کر دیا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :