سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ برادر ملک ایران کا دورہ کرکے دلی خوشی ہوئی ، ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ سعدآباد محل میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا، کہا کہ برادر ملک ایران ہمارا دوسرا گھرہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں پرتپاک استقبال پر ایرانی حکومت اور قوم کا شکر گزار ہوں ۔ 

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

شہباز شریف نے بتایا کہ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیر اور مفید بات چیت ہوئی ،  تجارت سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے گہرے تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ مسعود پزشکیان نے ٹیلی فون کرکے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ، مسعود پزشکیان کے پاکستانی عوام کے لیے جذبات پر مشکور ہوں۔ ایرانی وزیرخارجہ بہترین سفارت کار ہیں ، جن سے اسلام آباد میں بات ہوئی۔ 

قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی

وزیراعظم نے کہا کہ امن کی خاطر بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران میں کشمیر کا مقدمہ اٹھادیا ۔ وزیراعظم نے بھارت کو انسداد دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کی پیشکش کی ۔ پاکستان کی جانب سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں بدترین مظالم پر تشویش ہے، غزہ میں 50 ہزار سے زائد نہتے انسان قتل کیے جاچکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات جیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان پرامن مل ہے اور خطے میں امن وسلامتی چاہتا ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے مسلے انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حارجیت ہوگی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہماری بہادر مسلح افواج نے دلیرانہ کارروائی کی ، عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB

— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں