جرمنی(نیوز ڈیسک)جرمنی نے ممکنہ روسی خطرے کے پیشِ نظر فوجی تیاریوں کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمنی نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر اپنی افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔

جرمن فوج کو طویل فاصلے تک مار والے ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظام پر توجہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمن آرمی چیف کا خفیہ حکم نامہ منظرعام پر آگیا جس میں جرمن فوج کو 500 کلومیٹر سے زائد رینج کے ہتھیار جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جرمن فوج کو الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے سویڈن ماڈل اپنانےکی تیاری کی جارہی ہے۔

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فوج کو

پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں حد سے تجاوز کر گئیں؛ یورپی یونین

اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ کے بڑے حصے پر قبضے کے لیے بے رحمانہ فوجی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر نیتن یاہو کے حامی بھی بول پڑے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ فوجی کارروائیوں نے تمام حدیں پار کرلی ہیں۔

یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس نے مزید کہا کہ حماس سے لڑنے کے لیے جتنی فوجی طاقت اور کارروائیاں درکار ہیں۔ اسرائیل اس سے تجاوز کر رہا ہے۔

یورپی یونین کے سفارتکار کایا کالاس نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ نئے امدادی نظام پر بھی تنقید کی جو اقوام متحدہ اور دیگر انسانی امدادی تنظیموں کو نظرانداز کرکے امداد تقسیم کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم انسانی امداد کی نجکاری کی حمایت نہیں کرتے۔ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ غزہ میں لوگوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔

کایا کالاس نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ 23 جون کو برسلز میں ہونے والے یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں "متبادل آپشنز" پیش کریں گی۔

یورپی یونین کے سفارت کار کایا کالاس نے مزید کہا کہ یورپی یونین غزہ کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والوں میں شامل ہے لیکن اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث یہ امداد فلسطینی عوام تک نہیں پہنچ رہی۔

اسی طرح یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وان ڈیر لیئن نے بھی غزہ کے رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کو قابل نفرت اور غیر متناسب قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی ریاست کے زبردست حامی ملک جرمنی نے بھی اسرائیل کو پہلی بار کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ مجھے اب اسرائیل کے جنگی مقاصد سمجھ نہیں آ رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جسے کسی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اس سے قبل برطانیہ بھی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تجارتی مذاکرات کو معطل کرچکا ہے۔

برطانیہ کے ساتھ ہی فرانس اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کی غزہ پر بلاجواز وحشیانہ بمباری کو حد سے تجاوز قرار دیا تھا۔

جنگ بندی کے باوجود وحشیانہ بمباری میں اتنے بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کی جانی اور مالی نقصان پر اسرائیل کے حامی ممالک بھی مذمت پر مجبور ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں مارچ میں جنگ کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 924 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت معصوم شہریوں کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 251 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔

جس کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہیں جن میں 55 ہزار سے زائد بچے، خواتین، بزرگ اور جوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہیں۔

غزہ میں حماس کی قیادت کو بھی ختم کردیا گیا جب کہ لبنان اور شام سے مدد کرنے والی حزب اللہ کے رہنماؤں کو بھی قتل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں حد سے تجاوز کر گئیں؛ یورپی یونین
  • فیلڈ مارشل، پی ایل17 اور ’’بلف گیم‘‘
  • ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا
  • خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا
  • پاکستانی عوام نے نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا
  • غزہ حملے ’ناقابل فہم‘: اسرائیل سے متعلق جرمن لہجے میں تبدیلی
  • غزہ کی صورتحال ’ناقابل برداشت‘ ہوگئی؛ جرمنی کا پہلی بار اسرائیل کیخلاف اقدامات کا عندیہ
  • احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
  • نقشِ وفا،داستانِ جبر