شادی ہال میں جھگڑا،کرسیاں چل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بی ایریا عزیز آباد کے ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دونوں جانب کے افراد کو ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بات چیت کے دوران پیدا ہونے والی تلخی شدت اختیار کر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہال میدان جنگ بن گیا۔ جھگڑے کے دوران شادی ہال کی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقائی پولیس کو طلب کیا۔
پولیس کے مطابق جب اہلکار موقع پر پہنچے تو مشتعل افراد نے پولیس سے بھی ہاتھا پائی شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے نام یونس مسیح، ہیری، اور ہیری ولد وکٹر بتائے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ تقریباً 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف بھی سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد اور جھگڑا کرنے والے دیگر افراد مبینہ طور پر نشے میں تھے۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا، ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن میں فائرنگ، 11 افراد زخمی
ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں تاکہ ریسکیو اور سکیورٹی ادارے اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ عینی شاہدین کی بنائی گئی ویڈیوز میں متعدد پولیس گاڑیاں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والے نارتھ میرٹل بیچ پولیس کے ایک اہلکار نے غلطی سے اپنی ٹانگ میں گولی مار لی۔ پولیس کی ترجمان لورین جیسسی کے مطابق، زخمی افسر کی حالت مستحکم ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔