Daily Ausaf:
2025-09-18@11:47:24 GMT

سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 22مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1413روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.37فیصد کم ہے۔

زیر جائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1428روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1402 راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ 1449، سیالکوٹ 1420،لاہور1464 روپے، فیصل آباد1400 ، سرگودھا1398روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور1450روپے، پشاور1402روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360 روپے، حیدرآباد1399روپے، سکھر1500 روپے، لاڑکانہ 1416روپے، کوئٹہ 1450اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے برطرف ملازمین کی مشروط بحالی کا حکم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل کے دوران ہفتہ کے کی گئی

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی