قابض اسرائیلی رژیم کی پیدل فوج کیخلاف حماس کی گوریلا کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے نئے مزاحمتی آپریشن کے دوران غزہ کی پٹی کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک پیدل دستے کو گوریلا کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے 2 روز قبل غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں نئے انداز کا گوریلا آپریشن انجام دیتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج کے پیادہ دستوں کو اینٹی پرسنل راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے کتائب القسام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ گوریلا آپریشن عین اس وقت انجام پایا جب قابض صیہونی فورسز جنگ کے اگلے مورچوں سے واپس لوٹی تھیں جس کے دوران کم از کم 10 قابض اسرائیلی فوجی نشانہ بنے ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس دوران نشانہ بننے والے اکثر اسرائیلی فوجی ہلاک اور چند ایک زخمی بھی ہوئے ہیں!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔