سحر ہاشمی کو ’’خدمت گزار‘‘ جیون ساتھی کی تلاش؛ شرائط بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ممکنہ جیون ساتھی کےلیے کچھ انتہائی دلچسپ شرائط کا انکشاف کیا ہے جو ان کی سادہ طبیعت اور عملی سوچ کا عکاس ہیں۔
اداکارہ نے ایک یوٹیوب شو میں اپنے خوابوں کے شوہر کی تصویر کشی کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر کےلیے کچھ خاص خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سحر ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ایسے شریک حیات کی خواہش رکھتی ہیں جو نہ صرف ان کی دیکھ بھال کرے بلکہ روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی ان کا ہاتھ بٹائے۔ ’’میرا شوہر ایسا ہو جو مجھے کھانا کھلائے، میرے تھکے ہوئے پیر دبائے، اور سب سے اہم بات اسے چائے بنانی آتی ہو! میرا خیال ہے کہ ہر لڑکے کو اچھی چائے بنانی آنی چاہیے، یہ بہت ضروری ہے‘‘۔
اپنی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سحر نے اعتراف کیا کہ وہ بہت جذباتی انسان ہیں۔ ’’میں اکثر پریشانی کی صورت میں شدید ردعمل دیتی ہوں۔ اس لیے میں چاہوں گی کہ میرا ساتھی پرسکون، سمجھدار اور معاملہ فہم ہو جو میری بات سنے اور مسائل حل کرنے میں میری مدد کرے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے رشتے کی خواہشمند ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے کی شخصیت کو سمجھیں اور قبول کریں۔
سحر ہاشمی کی اس کھری اور سادہ گفتگو کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ملی ہے۔ ان کے مداح نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے سیدھے سادے اور حقیقت پسندانہ خیالات کو بھی سراہ رہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے ان کی اس بات کی تعریف کی کہ آج کے دور میں بھی کوئی شخص شادی کے لیے اتنی سادہ اور عملی شرائط رکھتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سحر ہاشمی
پڑھیں:
تباہی سازشوں کے باوجود فلسطین آزاد، اسرائیل نابود ہوگا، کیسے؟ آغا علی نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو
امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور جامعہ بعثت پاکستان کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے آغا علی نقی ہاشمی کیساتھ تباہی، بربادی و سازشوں کے باوجود فلسطین آزاد، اسرائیل نابود ہوگا، کیسے؟ کیا امید ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial