UrduPoint:
2025-05-29@06:05:51 GMT

ملک بھر میں شدید گرمی، بارش برسانے والا سسٹم داخل

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

ملک بھر میں شدید گرمی، بارش برسانے والا سسٹم داخل

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواﺅ ں کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواﺅں کا سلسلہ 28مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا، تیز ہواﺅں اور بارش کا سلسلہ داخل ہونے سے موسم پھر تبدیل ہوگا اور جمعرات 29 مئی کو تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں.

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تور غر، لکی مروت، ڈیرہ، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور سوابی میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 38 اور ڈیرہ اسماعیل خان کا 40 ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال کا درجہ حرارت 34، دیر کا 33، سوات اور مینگورہ کا 35، کالام کا 27 اور مالم جبہ کا 22 ریکارڈ کیا گیا.

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گرم اور مطلع جزوی آبر آلو رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، زیارت، حب، قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بارکھان، لورالائی، دکی، موسی خیل، صحبت پور، سبی، نصیر آباد، قلات، آواران اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 38 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیارت میں درجہ حرارت 26، ژوب میں 39، گوادر میں 35، جیوانی میں 34 اور چمن میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا سبی میں درجہ حرارت 47، تربت میں 44 اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے ریکارڈ کیا گیا مقامات پر کے ساتھ

پڑھیں:

آج کے پی، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

آج شام اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجہ حرارت بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں45، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرا اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی 37، کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کے پی، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال، آج بھی گرم دن متوقع
  • کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری؛ جمعرات اور جمعہ کو سورج آگ برسائے گا
  • خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • ملک بھر میں موسم شدید گرم، بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان