چین کی کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا،5 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
چین(نیوز ڈیسک)
چین کے مشرقی علاقے میں منگل کو ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
نجی چینل میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی شنوا نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکا دوپہر 12 بجے کے قریب صوبہ شانڈونگ کے شہر گاؤمی میں واقع یوڈاؤ کیمیکل پلانٹ میں ہوا، جو بیجنگ سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
بیجنگ کے اخبار ’سن جنگ باؤ‘ کی نشر کردہ ویڈیوز میں ایک بہت بڑا دھوئیں کا بادل آسمان کی طرف بلند ہوتا نظر آیا، صنعتی علاقے میں آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دی اور کئی دکانوں کی کھڑکیاں دھماکے کی شدت سے ٹوٹ گئیں، شنوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک، 6 لاپتہ اور 19 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ویڈیوز میں ایک سڑک پر بکھرا ملبہ، ایک گاڑی کی ٹوٹی ونڈ اسکرین اور پس منظر میں گہرے نارنجی شعلے تنصیبات کو نگلتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے بیان کے مطابق ہنگامی امدادی اداروں نے جائے وقوعہ پر 55 گاڑیاں اور 232 امدادی کارکن روانہ کیے۔
چینی آن لائن میڈیا ’دی پیپر‘ کے مطابق یوڈاؤ کیمیکل کم زہریلی کیڑے مار ادویات تیار کرتی ہے جبکہ 47 ہیکٹر (116 ایکڑ) پر محیط اس فیکٹری میں تقریباً 300 افراد ملازمت کرتے ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔