کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار زیم محمد کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا ہے، وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق زین علی نے اگست 2023 میں محکمہ پولیس جوائن کیا تھا اور وہ کیماڑی مسان روڈ کا رہائشی تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار ٹریفک پولیس کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔