فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔
سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشکی: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
—فائل فوٹونوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
خیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
شاہد رند نے کہا کہ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی۔