خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، گلیاں پانی سے بھر گئیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا، دیر لوئر میں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی پیدا ہوگئی اور بارش کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے، شدید گرمی کے بعد کالی گھٹائیں چھا گئیں پھر بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے ساتھ اندھیرا بھی چھایا رہا۔
پبی نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کی وجہ سے نالیاں اور گلیاں پانی سے بھرگئیں، گرمی کم ہونے پر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔
پشاور میں طوفانی بارش سے حیات آباد میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، اسپورٹس گراؤنڈ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، بجلی کی لائنیں انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرگئیں، طوفانی بارش سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
اسی طرح سوات میں بھی طوفانی ہوائیں چلیں، تیز ہواؤں کے باعث مینگورہ شہر میں سائن بورڈ اکھڑ گئے، تحصیل کبل، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں بارش اور ژالہ باری سے آڑو کی باغات متاثر ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش اور ژالہ باری
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔