خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور صوابی میں بھی چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں ژالہ باری اور گرد آلود ہواؤں کے چلنے کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق پشاور میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں میں چترال کا درجہ حرارت 34، دیر 33، سوات (مینگورہ) 35، کالام 27 اور مالم جبہ میں سب سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم میں اس قسم کی تبدیلیاں جاری رہ سکتی ہیں، اس لیے عوام خصوصاً پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں رہنے والے افراد بارش اور ژالہ باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات مقامات پر ژالہ باری بارش اور کا امکان
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی