پاکستان میں ریفریجریٹر اور ڈیپ فریزرز کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔
راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی خریداری کا رجحان غالب رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کیوں پھیلتا ہے؟
مگر خاص طور پر گزشتہ 3 برسوں سے اس رجحان میں بہت کمی آ چکی ہے، چونکہ اب مہنگائی کی شرح ملک میں نسبتاً کم ہوئی ہے اور معیشت فی الحال مستحکم ہے، جس کی وجہ سے تمام الیکٹرونکس کی قیمتوں میں تقریبا 10 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے۔
شاہین سلیم اس کمی کو الیکٹرونکس کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہیں کیونکہ الیکٹرونکس کی قیمتوں میں کمی سے کاروبار بھی کچھ حد تک بحال ہوگا۔ ’ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہوگی اور الیکٹرونکس کی قیمتیں دوبارہ 3 سے 4 سال پہلے والی قیمتوں پر آ جائیں گی۔‘
چاندنی چوک راولپنڈی میں واقع میاں الیکٹرونکس کے مینیجر احمد تنویر نے بتایا کہ گزشتہ برس تک الیکٹرونکس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال عید قرباں کے موقع پر قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث کاروبار کافی متاثر ہوا تھا۔ ’یہی ہمارا سیزن ہوتا ہے، شکر ہے اس بار قیمتیں تقریباً 5 سے 10 ہزار روپے کم ہو چکی ہیں، جو کاروباری طبقے اور عوام دونوں کے لیے ریلیف ہے۔‘
مزید پڑھیں: سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عید الاضحیٰ پر کون سے خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟
قیمتوں میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے احمد تنویر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ 22 سے 12 فیصد پر لانا ہے، جس کا اثر اب الیکٹرونکس کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔
شارجہ الیکٹرونکس کے مینیجر عامر عتیق نے بتایا کہ رواں برس الیکٹرونکس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس قیمتیں بڑھ گئی تھیں کیونکہ پارٹس کی عدم دستیابی کے باعث مینوفیکچرنگ نہیں ہو پا رہی تھی۔
’اب چونکہ امپورٹ کھل چکی ہے اور مینوفیکچرنگ بھی ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ تقریباً تمام الیکٹرونکس کی قیمتوں میں تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک الیکٹرونکس امپورٹ انٹرسٹ ریٹ چاندنی چوک ڈیپ فریزرز راولپنڈی ریفریجریٹرز عید قرباں عیدالاضحیٰ میاں الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک الیکٹرونکس امپورٹ انٹرسٹ ریٹ چاندنی چوک ڈیپ فریزرز راولپنڈی ریفریجریٹرز عیدالاضحی میاں الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ الیکٹرونکس کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی ڈیپ فریزرز کی کی وجہ ہے اور
پڑھیں:
دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم پاکستان میں بھی دستیاب لیکن قیمت ہُوشربا
دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین جاپانی نسل کا جامنی آم ’میازاکی‘ اب پاکستان میں بھی کاشت ہونے لگا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں یہ آم 3 لاکھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
’میازاکی‘ آم اپنی گہری جامنی رنگت، غیرمعمولی مٹھاس اور ریشے سے پاک ملائم گودے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے سب سے پہلے جاپان کے شہر میازاکی میں اگایا گیا تھا، جہاں یہ عالمی منڈی میں 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلوگرام تک فروخت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاکھوں روپے فی کلو آم، پاکستان میں یہ خاص فصل کہاں کاشت ہورہی ہے؟
اس نایاب پھل کو پاکستان لانے کا سفر 6 سال قبل اس وقت شروع ہوا جب غلام ہاشم نورانی نے جاپان سے اس کا پودا درآمد کیا۔ اب یہ آم کامیابی سے ملیر میں تیار ہو رہا ہے اور مقامی سطح پر بھی 2.5 سے 3 لاکھ روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
باغبانوں کے مطابق یہ آم برآمد کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں میازاکی کا واحد درخت ہے، اور وہ بھی ملیر میں موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاپانی جامنی آم جامنی آم دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم ملیر کراچی