وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ اپریل میں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری سنائی تھی، ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد بجلی کا استعمال کچھ بڑھا ہے، رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تاہم گھریلو صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں ریلیف نہیں ملا بلکہ گزشتہ ماہ کی نسبت بل کئی گنا زیادہ موصول ہوا ہے، دوسری جانب صنعتی صارفین کے مطابق انہیں فی یونٹ 2 روپے کا ریلیف ملا ہے جس سے بل میں 3 لاکھ روپے تک کا فرق آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ گرمیوں کے موسم میں ان کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا، تاہم جب صارفین نے اپنے بل دیکھے تو انہیں ان بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ نظر آیا ہے۔ البتہ صنعتی صارفین کا کہنا ہے کہ بلوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی ظہور احمد قریشی نے وی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ماہ اپریل میں بجلی کے 163 یونٹ استعمال کرنے پر ان کا بل 2096 روپے آیا تھا، بل میں ان سے 10.

69 روپے اور 13.16 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیسے وصول کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: توانائی کے شعبے میں 4743 ارب روپے کی متوقع بچت، جلد بجلی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ قائم کی جائے گی، شہباز شریف

’گرمی بڑھنے کے باعث اس مرتبہ کچھ زیادہ یونٹ استعمال ہوئے اور 269 یونٹ استعمال کرنے پر ان کا بجلی کا بل 10 ہزار 178 روپے آیا ہے، صرف 106 اضافی یونٹ استعمال کرنے پر بل میں 8 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، موجودہ بل 35.5 روپے فی یونٹ کے حساب سے بھیجا گیا ہے۔‘

اسلام آباد ہی کے ایک اور رہائشی ڈاکٹر محمد شریف نے وی نیوز کو بتایا کہ ماہ اپریل میں 388 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر ان کا بل 21 ہزار 656 روپے آیا تھا، 39 روپے اور 45 روپے فی یونٹ قیمت کے حساب سے بل بھیجے گئے تھے، تاہم اس مرتبہ 636 یونٹ کے استعمال پر 32 ہزار 235 روپے بل آیا ہے، اس مرتبہ 30 روپے اور 45 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2 ماہ میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں واقع محبوب فلور ملز کے مالک اور صنعتی صارف احمد سیٹھی نے وی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے صنعتی صارفین کے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے بعد بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف ملا ہے، گزشتہ ماہ بجلی کے بل 29 روپے فی یونٹ کے حساب سے بھیجا گیا تھا جبکہ رواں ماہ بھیجے گئے بل میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 27 روپے ہی لکھی گئی ہے۔

’2 روپے فی یونٹ کا ریلیف ویسے دیکھنے میں معمولی لگتا ہے لیکن ہمارے ماہانہ استعمال ہونے والے یونٹ ہزاروں میں شمار ہوتے ہیں اس لیے ہمارے بل میں 3 لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد سیٹھی بجلی بل ڈاکٹر محمد شریف شہباز شریف فی یونٹ قیمت گرمی محبوب فلور ملز وزیر اعظم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احمد سیٹھی بجلی ڈاکٹر محمد شریف شہباز شریف فی یونٹ قیمت محبوب فلور ملز روپے فی یونٹ کے حساب سے استعمال کرنے پر یونٹ استعمال فی یونٹ قیمت شہباز شریف بجلی کے بل ریلیف ملا بلوں میں بجلی کی

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف