نوشکی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیانیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں شہید اہلکار وحید کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، یہ حملہ قومی مہم سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی، بلوچستان حکومت پولیو ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید موثر بنائے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، میری اساتذہ، علماءکرام اور سول کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کی حمایت کریں، غلط فہمیوں کو ختم کریں اور عوام میں اعتماد پیدا کریں، میڈیا بھی پولیو ویکسین کی اہمیت اور محفوظ ہونے کا پیغام عام کرے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نوشکی میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔انہوں نے نے فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے لئے اظہار افسوس اور اہلکار کے اہلخانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ قابل برداشت نہیں، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

پنجاب کی سب سے اُونچی بلڈنگ کا کام تیزی سے جاری، کب مکمل ہوگی؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نوشکی میں انسداد پولیو انسداد پولیو ٹیم پر پولیس اہلکار پولیو مہم اہلکار کے پر فائرنگ نے کہا کہ پر حملہ

پڑھیں:

کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق

کراچی:

کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔

پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • موسیٰ مانیکا کی ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ضمانت منظور