نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ٹانک سے 2 پولیو ورکر اغوا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ٹانک میں پولیو مہم میں مصروف 2 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوشکی کےعلاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے 2 پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا۔
پولیو ورکرز ٹانک کے علاقے دولات کورنا میں جاری ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، مغوی ورکرز کی شناخت یونین کونسل کے اہلکار صفت خان اور ان کے ساتھی حزب اللہ کے طور پر ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ہیلتھ ورکرز ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے اطراف کے علاقوں میں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا، ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 5 روزہ مہم کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً 73 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکا سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں ہوا، جہاں پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکا کسی بیرونی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ اندر موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ نے اسلحہ خانے میں موجود دیگر گولہ بارود کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث مزید دھماکے ہوئے اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانے میں موجود تمام ملزمان کو فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ تھانے اور اردگرد کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار نہیں دیا گیا۔