اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) سویڈن میں استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ ایک سزا یافتہ سویڈش شخص پر سن 2014 کے دوران شام میں "اسلامک اسٹیٹ" (داعش) کے شدت پسند گروپ کی جانب سے اردن کے پائلٹ کو پکڑنے اور اسے زندہ جلا کر ہلاک کرنے میں اس کے مشتبہ کردار کے لیے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے جب پائلٹ کو انتہائی بہیمانہ انداز میں پنجرے میں بند کر کے آگ لگا کر قتل کیا، تو اس نے بھی مذکورہ پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے اور بند کرنے میں مدد کی تھی۔

جرمنی: دہشت گردانہ حملے کی سازش میں تین افراد گرفتار

ہمیں کیس کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟

جس 32 سالہ شخص اسامہ (فرضی نام) کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے، وہ سویڈن کے شہری ہیں اور ان کا تعلق مالمو شہر سے ہے۔

(جاری ہے)

شبہ ہے کہ جب اردن کے نوجوان پائلٹ کو گرفتار کیا، تو انہیں زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے عمل میں انہوں نے بھی مدد کی تھی۔

اردن کے پائلٹ کو زندہ جلائے جانے پر اسلامی ممالک میں غم وغصہ

استغاثہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پر شام میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے اور دہشت گردی کے جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام اس قتل کے صحیح دن کا تعین کرنے سے قاصر ہیں، تاہم تحقیقات میں اس مقام کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں یہ قتل ہوا تھا۔

شام: دمشق میں کرفیو، عبوری حکومت کو انتقال اقتدار کی تیاری

استغاثہ نے کہا، "تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح اور نقاب پوش شخص نے دوسروں کے ساتھ مل کر پائلٹ کو دھاتی پنجرے میں ڈالنے پر مجبور کیا۔

بعد میں پنجرے کو ایک ساتھی مجرم نے آگ لگائی، اور پائلٹ آگ کی لپٹوں کی زد میں آنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔"

پائلٹ کے قتل کے بعد اردن میں دو دہشت گردوں کو پھانسی

پراسیکیوٹر ہینرک اولن نے کہا کہ "اس بہیمانہ قتل، جس میں ایک قیدی کو پنجرے میں ڈال کر زندہ جلا دیا گیا، کے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی اور اسے پوری دنیا میں نشر کیا گیا تھا۔

اس کی اشاعت کے سبب اسلامک اسٹیٹ گروپ کے پرتشدد پروپیگنڈے میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوا۔"

مدعا علیہ کی وکیل پیٹرا ایکلنڈ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے جائے وقوعہ پر موجود ہونے کا اعتراف کیا، تاہم اپنے اوپر عائد اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا،"وہ اس واقعے کے دوران اس جگہ پر موجود ہونے کا اعتراف کرتا ہے، تاہم اس کا دعویٰ ہے کہ استغاثہ نے حقائق کو جس انداز سے پیش اور بیان کیا ہے، اس طریقے سے اس نے عمل نہیں کیا۔

"

باجوڑ میں داعش کے ہاتھوں جماعت اسلامی کے رہنما کا قتل

سن 2014 میں جب نام نہاد اسلامی جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف آپریشن چل رہا تھا، اسی دوران رقہ کے قریب 24 دسمبر کے دن رائل اردن کی فضائیہ کے پائلٹ کے جیٹ کو مار گرانے کے بعد اسلامک اسٹیٹ نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

پھر اس گروپ نے جس بہیمانہ انداز سے زندہ جلا کر پائلٹ کو قتل کیا، اس کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر آن لائن پھیلائی گئیں۔

اردن کے پائلٹ کو زندہ جلا دیا گیا، اسلامک اسٹیٹ کی ویڈیو

پیرس، برسلز حملوں میں ملوث

سویڈن میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے شام میں سن 2014 کے دوران دہشت گرد گروپ آئی ایس (داعش) میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں یورپ واپس آگیا۔ اسے نومبر 2015 میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں فرانس میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پائلٹ کو بچانے کی تمام ممکنہ کوشش کی جائے گی، اردن

سن 2016 کے برسلز حملوں میں کردار کے لیے سن 2023 میں بیلجیم میں اسی مشتبہ شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ میں حملے کے منصوبہ ساز افغان ملزم کا ساتھی فرانس میں گرفتار

بارہ مارچ کو فرانس نے تفتیش اور مقدمے کی سماعت کے لیے اسامہ کو نو ماہ کے لیے سویڈن کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے بعد اسے اپنی سزا کاٹنا جاری رکھنے کے لیے فرانس واپس بھیج دیا جائے گا۔

اسٹاک ہولم کی ایک ضلعی عدالت میں چار جون کو اس کیس کی مزید سماعت شروع ہونے والی ہے۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامک اسٹیٹ کے پائلٹ پائلٹ کو زندہ جلا اردن کے جلا کر کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل