ایک بٹن دبائیں گے تو انڈیا کے ڈیم اڑ جائینگے، ڈاکٹر ثمر مبارک
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ جب آپ نیوکلیئرویپنز کی بات کرتے ہیں تو اس کا کنٹرول اور اس کی سیفٹی جو ہے وہ ایک بہت اہم شعبہ ہے، اس پرہم نے ہمیشہ سے بہت احتیاط سے اس کی پلاننگ کی ہے، اس کی ڈیزائننگ کی ہے، دنیا میں جتنے بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول بگ فائیو پاورز کے ان کے جو بیسٹ فیچرز تھے وہ لیکر ان کو ایک جگہ سمو کر ہم نے اپنا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنایا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ1998-1999کی بات ہے اس کا پہلا ڈرافٹ میں نے ہی بنایا، مجھے اس کا اتنا پتہ نہیں تھا مگر پڑھ پڑھا کر بنا لیا پھر ہمارے ڈیفنس اسپیشلسٹ نے اپنی ان پٹس دیں، پاکستان نے ٹیکٹیکل ویپنز ڈیولپ کیے ہوئے ہیں، صرف ساٹھ، ستر کلومیٹرشارٹ رینج میزائل بنائے ہیں جو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ لگاتے ہیں۔
انڈیا کے پانی روکنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ایک بٹن دبائیں گے توان کے ڈیم اڑ جائیں گے ہمارے لیے تو مسئلہ نہیں ہے ڈیم اڑانا، ان کو بھی پتہ ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے پرائم منسٹر نے مغرب کے وقت بلایا اور پوچھا کہ آپ کی تیاری کیسی ہے؟ ہم کر سکتے ہیں کہ نہیں کر سکتے؟ میں نے کہا کہ ہماری تیاری پوری ہے، سب کچھ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کی رسائی کے بعد ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
اس بار اس عالمی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں نہ آسٹریلیا شامل ہے اور نہ انگلینڈ، اور پہلی مرتبہ ایک نئی ٹیم عالمی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔
فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جنوبی افریقہ نے ابتدائی میچوں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، ایک میچ میں صرف 69 اور دوسرے میں 97 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی، مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا دیا، فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا
بھارتی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں مشکلات کے باوجود شاندار پیش رفت کی، اگرچہ گروپ مرحلے میں وہ اُن تین ٹیموں کو شکست نہیں دے سکی جو اُس سے اوپر تھیں، مگر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا اور گھر کے میدان پر شائقین کو یادگار لمحہ دیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے گواہٹی میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا نیا موڑ رقم کیا۔ اب دونوں ٹیمیں نوی ممبئی کے میدان میں فائنل کھیلیں گی، جہاں بھارت پہلے ہی چار میچ کھیل چکا ہے اور اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار اسی میدان میں اترے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں خواتین کو تعلیم، روزگار اور کھیل کے میدانوں میں ابھی بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن خواتین کھلاڑیوں کی کامیابی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ جب آخری بار بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا تو میچز چھوٹے میدانوں میں ہوتے تھے اور انعامی رقم بھی بہت کم تھی، لیکن اس بار نوی ممبئی میں 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی متوقع حاضری خواتین کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا جنوبی افریقہ ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ