بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ امریکا ناکام، پاکستان کیخلاف کوئی حمایت حاصل نہ کرسکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ امریکا ناکام، پاکستان کیخلاف کوئی حمایت حاصل نہ کرسکے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا دورہ امریکا ناکام ہوگیا، مودی سرکار امریکی حکومت سے پاکستان کیخلاف کوئی بھی حمایت لینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے واشنگٹن میں بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے ملاقات کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے امریکا اور بھارت کے درمیان قریبی شراکت داری کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری 21 ویں صدی کی امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے منصفانہ اور باہمی تجارتی رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈپٹی سیکریٹری نے ہجرت اور انسداد منشیات کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری اور بھارتی خارجہ سیکریٹری نے علاقائی استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد مودی سرکار نے ششی تھرور کی سربراہی میں ایک وفد امریکا روانہ کیا تھا، یہ بھارتی وفد امریکا کے علاوہ دیگر ممالک کے دورے کرکے ’سفارتی تنہائی‘ دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن کانگریس رہنما ششتی تھرور نے اپنے دورے میں امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرکے بھارت کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔
اسی طرح اب بھارتی بیورو کریسی کے سب سے اہم عہدیدار وکرم مسری امریکا کے دورے میں پاکستان کے خلاف کسی بھی طرح کا بیان دلوانے میں ناکام رہے ہیں۔
امریکا پہنچنے پر وکرم مسری سے ان کے ہم امریکی منصب کے بجائے نائب سیکریٹری نے ملاقات کی، جسے بھارت کی امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کم اہمیت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا پشین: ذاتی دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق چین بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ مکمل احترام کے اصول پر کاربند رہا ہے، چینی وزیرخارجہ غزہ میں بچوں کا قتل عام، اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب اشکبار امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ٹیکس بل پر اختلافات کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ کی حکومت سے استعفیٰ دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :