کراچی:

عیدالاضحیٰ کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے خصوسی مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلان کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں ہی کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنا جرم تصور ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے ذریعے کھالوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ  اجازت یافتہ ادارے صرف مقررہ وقت میں کھالیں جمع کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر کھالیں ضبط کر کے منظور شدہ اداروں کو دی جائیں گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر چیکنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ عید کے دوران اسلحہ لائسنس معطل رہے گا۔

مراسلے کے مطابق اجتماعی قربانی کی اجازت بھی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز دیں گے جب کہ خلاف ورزی سامنے آنے پر پولیس دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ سندھ کھالیں جمع

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے ، بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہو گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا ، عید کے تیسرے دن 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اقتصادی سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔

پاک بھارت تنازعات، امریکی کردار جاری رہے گا : رضوان سعید شیخ نے واضح کردیا

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مون سون :سندھ، پنجاب اور کے پی میں سیلاب کا خدشہ
  • افغان باشندوں کی واپسی، 606 غیر قانونی تارکین کو افغانستان بھجوادیا
  • سندھ طاس معاہدے کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول؛ بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دینگے، وزیراعظم
  • قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے
  • عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
  • سندھ حکومت نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا
  • کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکریٹری داخلہ پنجاب
  • قربانی کی کھالیں: سندھ میں ضابطہ اخلاق جاری