وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکےدو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا۔وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہیںَ
قبل ازیں وزیراعظم شہباز 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے تاجکستان کے لیے روانہ ہوئے، آذر بائیجان کےنائب وزیرخارجہ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔تاجکستان روانگی کے موقع پر لاچین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی پاکستان اور آذربائیجان کے لیے بہت اہم ہے، 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور 28 مئی کو ہی آذربائیجان نے آزادی حاصل کی.
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے 25 مئی کو 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ گئے تھے. جہاں انہوں نے صدر اردوان سے اہم ملاقات کی تھی، بعد ازاں ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کےبعد وزیراعظم تہران پہنچے تھے جہاں صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔27 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے جہاں صدر الہام علی یوف سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے گزشتہ پاکستا، ترکیہ، آذربائیجان کے مشترکہ فورم سے خطاب کیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ فرماں رواں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، دورہ عوام کے مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا باعث بنے گا۔
وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی