وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کی سات دہائیوں پر محیط تاریخ میں 235,000 سے زائد پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ 181 پاکستانی امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول میں اپنی جان کی لازوال قربانیاں دی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال
ملاقات میں وزیراعظم جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ چکے ہیں۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قوہر رسولزادہ، تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پُرتپاک استقبال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ 2 روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان (Emomali Rahmon) سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم تاجک صدر سے پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں وزیراعظم شرکاء کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔