فرانس؛ 299 مریضوں کیساتھ زیادتی اور بدفعلی کرنے والے سرجن کو 20 سال قید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
فرانس میں مسیحا کے روپ میں درندہ صفت سرجن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک پر 1989ء سے 2014 کے درمیان کیے گئے 111 زیادتی اور 189 جنسی حملوں کے الزامات تھے۔
سرجن جوئیل لی نے اپنی ملازمت کے دوران مغربی برطانیہ کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کے لیے بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
جوئیل لی اسکوارنیک کو پہلی بار 2005 میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر سزا ہوئی تھی۔
بعد ازاں اُسے ایک اور کیس میں 2017 میں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور اس کے گھر سے پولیس کو ایک الیکٹرانک ڈائری ملی تھی۔
پھر 2020 میں بھی سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو اپنی 2 بھانجیوں سمیت 4 بچوں کے ساتھ زیادتی پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
جس کے بعد متعدد متاثرین بھی سامنے آئے اور سرجن کے خلاف جنسی زیادتی اور بدفعلی کے مقدمات کا ڈھیر لگ گیا۔
سرجن جوئیل لی اسکورنگ جو اب ایک ریٹائرڈ لائف گزار رہے ہیں کو عدالت نے 299 مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
ان 299 متاثرین میں سے 255 ایسے بچے ہیں جن کی عمریں 15 سال سے بھی کم تھی۔ عدالت نے ملزم کی معافی کی اپیل کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرجن جوئیل لی سال قید
پڑھیں:
ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری بتدریج ختم کردی جائے گی، جس کے بعد ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے شہری بھی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، یہ رعایت کس کے لیے ہے؟
یہ انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کی۔
اجلاس میں پاور ڈویژن کے سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2027 تک پروٹیکٹڈ کیٹیگری مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 58 فیصد ہے، جو 11 ملین سے بڑھ کر 18 ملین ہو چکی ہے۔ ان صارفین کو حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ 60 سے 70 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، جو آئندہ ڈیڑھ سال میں مرحلہ وار ختم کردی جائے گی۔
ڈاکٹر فخر عالم نے مزید کہاکہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کم کرنے کی حکومتی پالیسی کو پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری دی جاتی ہے، اس کے بعد وفاقی کابینہ اسے باضابطہ طور پر منظور کرتی ہے۔
یہ پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی فری، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اضافی بجلی دستیاب ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو تجاویز زیر غور ہیں۔ ’پہلی یہ کہ یہ اضافی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے، اور دوسری تجویز نئی انڈسٹریز کو یہ سستی بجلی دینے کی ہے۔ ان تجاویز کو ورلڈ بینک نے سراہا ہے، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، تاہم حتمی منظوری ابھی نہیں ملی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی صارفین بری خبر پروٹیکٹڈ صارفین پی اے سی حکومت سبسڈی ختم وی نیوز